بحمدہ تعالی یہ بیان کر تے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اکناف عالم میں بہت بڑے بڑے بزرگان کرام و اولیاء عظام تشریف لائے اور ایام متعینہ تک اس دنیاء فانی زندگی میں بسر کی اور کل نفس ذائقۃالموت کے تحت دنیاء فانی سے رحلت کر کے دنیا ء بقاء کی طرف روانہ ہوگئے ۔ لہذا بفضلہ تعالی آج بھی ایام متعینہ میں ان تمام بزرگان کرام کا ذکر خیر کر کے ان کے بے پناہ فیوض و برکات سے مستفیض ہوا جاتا ہے تو جہاں پر پورے عالم میں اولیاء وبزرگان کرام تشریف فرما ہیں وہیں پر ملک ہندستان میں ایک شہر ہے شہر بریلی جو محتاج تعارف نہیں کیونکہ یہ اللہ کے ایک ایسے محبوب کی طرف منسوب ہے جنہوں نے حق وباطل کے درمیان ایسا قلعہ قائم کر دیاہے جس کو ڈھانے کے لئے عالم کے تمام ادیان باطلہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بفضلہ تعلی آج تک اہل حق پر کوئی فرق نہیں پڑا اور یہی وہ شخص ہیں جن کو لوگ اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے نام سے جانتے ہیں ۔
عرس اعلی حضرت فاضل بریلوی رحمۃاللہ علیہ
آپ ٠١/ شوال المکرم ١٢٧٢ھ مطابق ١٤/جون ١٨٥٦ء بروز دو شنبہ کو شہر بریلی میں پیدا ہوئے اور٦٧سالہ زندگی پاکر ٢٥/صفرالمظفر ١٣٤٠ھ مطابق ٢٨/ اکتوبر ١٩١٢ء بروز جمعہ کو ٢بجکر ٣٨ منٹ پر دنیاء فانی سے دنیاء بقاء کی طرف کوچ کر گئے لہذا آج بھی ٢٥ صفرالمظفر کو بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ شہر بریلی میں آپ کا عرس مقدس منایا جاتا ہے اور اکناف عالم سے آپ کے محبین و مقربین سفر کی مشقتوں اور موسم کے صعوبتوں کو بر داشت کر تے ہوئے آپ کے روضئہ اقدس پر حاضر ہو تے ہیں اور آپ کے فیوض و برکات سے مستفیض ہو تے ہیں۔
عرس حجۃالاسلام حضرت علامہ حامد رضاخان علیہ الرحمۃ والرضوان
آپ ربیع الاول ١٢٩٢ھ مطابق ١٨٧٥ء میں شہر بریلی میں پیدا ہوئے آپ حضور اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے اور مفتئی اعظم ہند رحمۃ اللہ علیہ کے برادر کبیر ہیں آپ نے اس دنیاء فانی میں ٧٠/سال کی زندگی پائی اور ١٧ /جمادی الاول ١٣٦٢ھ مطابق ٢٣/مئی ١٩٤٣ء میں دنیاء فانی سے دنیاۓ بقاء کی طرف کونچ کر گئے لہذا آج بھی آپ کا عرس مقدس ١٧ /جمادی الاول بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ شہر بریلی میںمنایا جاتا ہے اور ملک وبیرون ملک سے زائرین حضرات آپ کے روضئہ اقدس پہ تشریف لاتے ہیں اور آپ کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہوتے ہیں ۔
عرس حضور مفتئی اعظم ہند حضرت علامہ و مولانا مفتی مصطفی رضاخان علیہ الرحمۃ والرضوان
آپ ٢٢/ذی الحجیٰ ١٣١٠ھ مطابق ١٨جولائی١٨٩٢ء میں شہر بریلی میں پیدا ہو ئے آپ حضور اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ چھوٹے صاحبزادے اور حضور حجۃالاسلام کے برادر صغیر ہیں اور علاوہ ازیں آپ حضور اعلی کے نائب و وارث اور ١٥/ صدی کے مجدد ہیں آپ ٩٢/سال کی زندگی پاکر ١٣/ محرالحرام ١٤٠٢ھ مطابق ١١ نومبر ١٩٨١ء کو اس دنیاۓ فانی کو الوداع کہتے ہوئے حیات ابدی کی طرف روانہ ہوگئے ۔لہذا آج بھی ہر سال ١٣ /محرالحرام کو اسی شہر بریلی میں آپ کا عرس مقدس بڑے ہی آن بان و شان کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ اور د ور دور سے لوگ آپ کے روضئہ اقدس پر حاضر ہوتے ہیں اور آپ کے فیوض و برکات جام نوش فر ماتے ہیں ۔
عرس مفسر اعظم حضرت علامہ ومولانا مفتی ابراھیم رضاخان علیہ الرحمۃ والرضوان
آپ ١٥ /ربیع الاول ١٣٢٥ھ مطابق ١٩٠٧ء میں شہر بریلی میں پیدا ہو ئے آپ حضور اعلی حضرت علیہ الرحمۃ کے پوتے حضور مفسر اعظم حضرت علامہ حامد رضا کے صاحبزادے ہیں آپ نے٦٠ /سال کی زندگی اس دنیاۓ فانی گزارکر ١١ صفرالمظفر ١٣٨٥ھ مطابق ١٢/ جون ١٩٥٦ء میںاس دنیاۓ فانی کو الوداع کہا اور عالم بقاء کی طرف روانہ ہوگئے ۔لہذا آج بھی ہر سال١١ /صفرالمظفر کو اسی شہر بریلی میں آپ عرس مقدس بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ اور د ور دور سے لوگ آپ کے روضئہ اقدس پر حاضر ہوتے ہیں اور آپ کے فیوض و برکات جام نوش فر ماتے ہیں۔
عرس حضور صدرالعلماء حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد تحسین رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان
آپ شہر بریلی میں پیدا ہوئے آپ حضور اعلی حضرت عظیم البرکت رحمۃاللہ علیہ کے برادر اوسط مولانا حسن رضا خان کے پوتے ہیں ۔اور ساتھ ہی ساتھ آپ نائب مفتئی اعظم ہیں ۔آپ کی ذات محتاج تعارف نہیں ۔آپ نے ٧٧ سالہ کی زندگی اس دنیاۓ فانی میں گزاری ۔اور قانون الہی کے تحت ١٨/رجب المرجب ١٤٢٩ھ بروز جمہ کو دنیاۓ عدمی سے رحلت کرکے دنیاۓ وجودی کی طرف روانہ ہوگئے ۔لہذا آج بھی ہر سال١٨ /رجب المرجب کو اسی شہر بریلی کے پرانا شہر کانکر ٹولہ میں آپ کا عرس مقدس بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ اور د ور دور سے لوگ آپ کے روضئہ اقدس پر حاضر ہوتے ہیں اور آپ کے فیوض و برکات جام نوش فر ماتے ہیں۔