اعزازات و انعامات

طلبہ میںمسابقاتی ومقابلاتی جذبہ بیدارکرنے کے لئے مختلف مواقع پرتوصیفی ،ترغیبی اورتوسیعی ''انعامات و اعزازات'' بشکل ''ایوارڈس، کتب اور وظائف '' دیئے جاتے ہیں تفصیل حسب ذیل ہے ۔

ایوارڈس
پیغمبراسلام ایوارڈ
سالانہ امتحان میں جامعہ سطح پراوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو''پیغمبراسلام ایوارڈ''دیا جاتاہے۔
غوث اعظم ایوارڈ
سالانہ امتحان میںجامعہ سطح پردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو''غوث اعظم ایوارڈ''دیا جاتاہے۔
غریب نوازایوارڈ
سالانہ امتحان میں جامعہ سطح پرسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو''غریب نوازایوارڈ''دیا جاتاہے۔
اما م احمدرضاایوارڈ
سالانہ امتحان میں شعبہ جاتی سطح پراوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو"امام احمدرضاایوارڈ''دیا جاتاہے۔
حجۃ الاسلام ایوارڈ
سالانہ امتحان میں شعبہ جاتی سطح پردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو"حجۃ الاسلام ایوارڈ''دیا جاتاہے۔
مفتئ اعظم ایوارڈ
سالانہ امتحان میں شعبہ جاتی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو"مفتئ اعظم ایوارڈہند"دیا جاتاہے۔
تقسیم کتب
١۔ ششماہی امتحان میںجامعہ سطح پراوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو''اعلیٰ حضرت قدس سرہ '' کی کوئی ٥/ کتابیںیا علمائے اہلسنّت کی تصانیف بطورترغیبی انعام دی جاتی ہے۔
٢۔ ششماہی امتحان میںجامعہ سطح پردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کوتصانیف''حضورمفتئ اعظم ہند ''سے کوئی ٥/ کتابیں یاعلمائے اہلسنّت کی تصانیف بطورترغیبی انعام دی جاتی ہےں۔
٣۔ ششماہی امتحان میںجامعہ سطح پر سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کوتصانیف ''حضور تاج الشریعہ '' سے کوئی ٥/کتابیں یا علمائے اہلسنّت کی تصانیف بطورترغیبی انعام دی جاتی ہیں۔
١۔ ششماہی امتحان میںشعبہ جاتی سطح پراوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو''اعلیٰ حضرت قدس سرہ '' کی کوئی ٣/ کتابیں بطورترغیبی انعام دی جاتی ہیں۔
٢۔ ششماہی امتحان میںشعبہ جاتی سطح پردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کوتصانیف''حضورمفتئ اعظم ہند ''سے کوئی ٣/ کتابیں بطورترغیبی انعام دی جاتی ہیں۔
٣۔ ششماہی امتحان میںشعبہ جاتی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کوتصانیف ''حضور تاج الشریعہ '' سے کوئی ٣/ کتابیں بطورترغیبی انعام دی جاتی ہیں۔
|  NEXT  |