امام احمد رضا ٹرسٹ

جامعۃ الرضا''امام احمدرضاٹرسٹ ''کے زیراہتمام اپنی تعمیری اور تعلیمی منزلیںنہایت ہی کامیابی کے ساتھ طے کررہاہے، جامعۃ الرضا میں تعلیم وتعمیرکے علاوہ طلبہ کے قیام وطعام کاانتظام وانصرام ٹرسٹ ہی کرتاہے ۔
امام احمدرضاٹرسٹ کے ممبران وذمہ داران میںاہل سنّت کے مایہ نازعلمائے کرام ،ملک وملت کے نامور دانشوروںکے علاوہ قوم کے مخلصین ودردمندوںکاایک ذی شعورطبقہ شامل ہے ۔یہ ممبران وذمہ داران وقتافوقتا جامعہ کی جملہ کارکردگی کاجائزہ لینے کے علاوہ باہم مشورہ کے بعدآئندہ کے تعمیری وتعلیمی منصوبوںکی تکمیل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔
امام احمدرضاٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ عموماً''عرس رضوی'' کے حسین موقع پر٢٤/صفرالمظفر کوجامعہ کے کانفرنس ہال میںمنعقدہوتی ہے جس میںٹرسٹ کے جملہ ممبران لازمی طورپرشریک ہوتے ہیں اسی میٹنگ میںسالانہ آمدوخرچ کا گوشوارہ اورآنے والے سال کے لئے بجٹ پیش کیاجاتاہے نیز منصوبوں کے مطابق تکمیل پانے والے مرحلے کاتعین کیاجاتاہے ۔