داخلہ سےمتعلق اہم تاریخیں

داخلہ سے متعلق جملہ امورحسب ذیل متعینہ تاریخوں اورہ وقتوں میںجامعہ کے اندرہی انجام پذیرہوں گے، لہٰذا سبھی امیدوارں کو چاہئے کہ ہدایات کے مطابق امور متعلقہ کے لئے مقررہ وقتوں پر ہی جامعہ حاضرہوں۔

انتباہ
٨/شوال المکرم کے بعد امتحان داخلہ فارم ہرگز قبول نہیں ہوں گے نیز جس امرکے لئے جو تاریخ متعین ہے اس کی تکمیل صرف اسی تاریخ میں ہوگی ۔

۱۔
امتحان داخلہ فارم کااجرأ: یکم رمضان المبارک سے صبح ٩/ بجے سے دپہر٢/بجے تک۔
۲۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ: ٨/شوال المکرم ۔
۳۔ امتحان داخلہ کے انعقاد کی تاریخ: ١١/شوال المکرم۔ تحریری درس نظامی وتحقیق، قرأت۔
۴۔
امتحان داخلہ کے انعقاد کی تاریخ: ١٢/شوال المکرم۔ تقریری شعبہ حفظ وتحقیق۔
۵۔ نتائج امتحان داخلہ کے اعلان کی تاریخ: ١٥/شوال المکرم ۔
۶۔ اختتام داخلہ کی آخری تاریخ: ١٩/شوال المکرم ۔
۷۔ تقریب آغاز تعلیم: ٢٠/شوال المکرم ۔

نوٹ:۔
مذ کورہ دونوں امتحان ، صبح ٩/بجے سے ١٢/بجے دن تک ہوں گے۔