درسگاہ سے متعلق ضروری باتیں
یونیفارم:۔
طلبہ کے اندراونچ نیچ اورامیروغریب کافرق مٹادینے کی غرض سے یہاںتعلیم حاصل کرنے والے جملہ طلبہ کے لئے باقاعدہ '' یونیفارم'' یعنی ایک مخصوص لباس ہے، اس سے پیدا ہونے والی یکسانیت کے بعد طلبہ میںیہ امتیازباقی نہیںرہ جاتاکہ یہ ''امیرزادہ '' ہے اوروہ ''غریب زادہ'' تعلیمی اوقات میں اس یونیفارم کاالتزام ہر طالب علم پرلازم وضروری ہوتاہے ۔
یونیفارم کارنگ:۔
سفید جبہّ-براؤن عمامہ -براؤن جوتااورنیلاموزہ ہے۔[جبّہ گول کالر،کھلی ہوئی آستین اورسامنے سے بندہوناچاہئے جبکہ عمامہ کم ازکم ساڑھے تین میٹرکاہوناچاہئے ]۔
اوقات تعلیم:۔
۱۔ جامعہ کا تعلیمی وقت ساڑھے پانچ گھنٹے کا ہے جو ٨/ گھنٹیوں میںتقسیم ہو تاہے، پہلی ٢/گھنٹیاں ٤٠٤٠/ منٹ کی اوربقیہ ٣٥-٣٥/ منٹ کی ہوتی ہیں ۔
۲۔ موسم سرما میں تعلیم8.30/ بجے صبح سے دو پہر ٢/ بجے تک اور موسم گرما میں 7.30/بجے صبح سے دوپہر ١/ بجے تک ہوتی ہے۔
نظام تعلیم:۔
جامعۃ الرضا میں طلبہ کو محض زیور علم سے ظاہری طور پر آراستہ ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اسلامی تربیت کے'' نور'' سے ان کی ذات کو بھی نکھارا اور سنوارا جاتا ہے ،یہاں طلبہ کو زندگی جینے کا مفہوم اور معاشرے میں ایک کامیاب زندگی کے اسرار و رموز سکھائے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں انتظامیہ نے طلبہ کی اسلامی اور اخلاقی تربیت کے لئے باقاعدہ اصول مرتب کئے ہیں جن پر سختی کے ساتھ طلبہ سے عمل کرایا جاتا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
۱۔ بعد نماز فجر طلبہ سے التزاماً تلاوت قرآن مجید کرائی جاتی ہے۔
۲۔ نماز کے وقت کسی بھی طالب علم کوباہر یا احاطے میں ٹہلنے نہیں دیاجاتا٭ دوران تعلیم طلبہ کوبلا ضرورت رہائشی کمروں میں نہیں جانے دیاجاتا۔
۳۔ طلبہ سےدوران تعلیم مکمل یونیفارم کا التزام کرایاجاتا ہے۔
۴۔ بزم ازہری کے ہفتہ وار تربیتی پروگرام میں جمیع طلبہ کی شرکت ضروری ہوتی ہے۔
۵۔ سنن و نوافل میں بھی پابندی کرائی جاتی ہے۔
۶۔ ترانئہ جامعہ میں روزانہ جمیع طلبہ کی شرکت لازمی ہوتی ہے، اسے یقینی بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً حاضری بھی لی جاتی ہے۔ ۷۔ اپنے جسم و لباس اور رہائشی کمروں کی صفائی ستھرائی پر طلبہ سے مداومت کرا ئی جاتی ہے۔
۸۔ طلبہ کو اپنی وضع قطع اوراخلاق و کردار اسلامی رکھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
۹۔ اذان سنتے ہی سب کو نماز کی تیاری میں مصروف ہوجانے کی تلقین کی جاتی ہے۔
۱۰۔ طلبہ سے پڑھے ہوئے اسباق کی تکرار لازمی طور پر کرائی جاتی ہے، اس سلسلے میں اساتذہ طلبہ کی ہرممکن رہنمائی کرتے ہیں۔
۱۱۔۱۱ بجے سے پہلے کسی بھی طالب علم کوسونے کی اجازت نہیںدی جاتی۔
۱۲۔ طلبہ کا یہ قیمتی وقت تعلیم و تربیت کے علاوہ کسی غیر ضروری کام میں ضائع نہ ہو،اس لئے ان کے کھانے پینے سے متعلق جمیع اشیا کا انتظام بھی جامعہ نے خود ہی کیا ہے تاکہ وقت پر ڈائننگ ہال میں جاکر ''مہمان رسول'' کی طرح کھائیں ،ہاتھ دھوئیں اور چلے آئیں۔
۱۳۔ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ ٹیسٹ لیا جاتاہے اور اس میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ترغیبی انعامات دیئے جاتے ہیں۔
۱۴۔ ماہانہ ،ششماہی اورسالانہ امتحانات کے نتائج جامعہ کی سائٹ پراپ ڈیٹ کردیئے جاتے ہیں ،اس طرح آپ دنیاکے کسی بھی کونے رہ کراپنے بچے کی تعلیمی ترقی و تنزلی ماہ بماہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔