دیگر شعبہ جات

شعبہ کمپیوٹر سائنس
اس شعبہ میںجامعہ کے سبھی طلبہ کوعہد حاضر کے مزاج کے مطابق کمپیوٹر سائنس کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے ۔ عنقریب جامعہ میں پڑھائے جارہے کمپیوٹر کورسز کو کسی یونیورسٹی سے منظور کرا لیا جائے گا یہاں طلبہ کو جاوا ،ایچ ٹی ایم ایل، فوکس پرو، وی بی اور یکل جیسے اہم کمپیوٹر لینگویجز بھی سکھائے جاتے ہیں جن کے لئے پروفیشنل ادارے طلبہ سے 25000/30000ہزارروپئے تک وصول کرتے ہیں۔

شعبہ علوم عصریہ
اس شعبہ میں عصری تقاضے کومدنظررکھتے ہوئے طلبہ کوانگریزی ،ہندی اورحساب کے علاوہ سائنس ،جنرل نالج ،جغرافیہ ، فلکیات اورسماجیات کی تعلیم دی جاتی ہے۔

غزالی دارالتصنیف
اس شعبہ میںباشعورطلبہ کوتصنیف وتالیف کی تربیت دی جاتی ہے اورجیدعلمائے کرام کی سرپرستی میں عصری تقاضوںکے مطابق مختلف موضوعات پر مضامین ومقالات اورایما ن واسلام کوسنوارنے والے اصلاحی کتابچے لکھے /لکھوائے جاتے ہیں نیز بدعقیدگی کے طوفان میں''فانوس''بن کر''شمع ایمانی'' کی حفاظت کرنے والی عام فہم کتابیںترتیب وتصنیف وتالیف کی /کرائی جاتی ہیں۔

مرکزی دارالافتاء
مرکزی دارالافتاء کے مفتیان کرا م ملک وبیرون ملک کے مسلمانوںکوشعبہائے زندگی کے کسی بھی موڑپردرپیش مسائل سے متعلق استفتوں کے مدلل و محقق اورشافی جوابات فقہ حنفی کی روشنی میںدیتے ہیں۔یہاںآنے والے استفتوںکی تعدادبیک وقت پانچ سو تک پہنچ جاتی ہے ۔

مرکزی دارالقضاء
یہاں اسلامی قوانین کے ماہراوراصول دین پرگہری نظررکھنے والے عصری حالات سے باخبر مفتیان کرام ملک وبیرون ملک کے مسلمانوں کے عائلی وغیرعائلی نزاعی معاملات اسلامی شریعت کی روشنی میں فیصل کرتے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی
صاحب بصیرت علمائے کرام ومفتیان عظام اورذمہ داران اہل سنّت حضور تاج الشریعہ مدظلہ العالی کی سرپرستی میں ہرماہ بالخصوص عیدین، شعبان المعظم او رمضان المبارک کے ہلال کی رویت/عدم رویت کااعلان کرتے ہیںتاکہ امت مسلمہ انتشارو اختلاف کاشکارنہ ہو۔
|  NEXT  |