ھدایات برائے داخلہ


داخلہ فارم کااجرأ اورجمع کرنے کاطریقہ
امتحان داخلہ میںامیابی کے بعد فیس جمع کرکے داخلہ فارم حاصل کریںجو اردو،انگلش دونوںزبان میںہوتاہے ، ہدایات کے مطابق دونوں فارم کی صحیح خانہ پرُی کریں اورمقررہ مدت تک جامعہ کے صدردفتر میں جمع کرکے رسیدحاصل کرلیں ورنہ آخری تاریخ کے بعدداخلہ فارم ہرگزقبول نہیں ہوگا۔

معیارداخلہ
داخلے بہرحال میرٹ کی بنیادپرلئے جاتے ہیں جن امیدواروںکے نام میرٹ لسٹ (شرکاء امتحا ن میںبالترتیب سب سے زیادہ نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست)میںآجاتے ہیں انھیں پہلے داخلہ دیا جاتاہے،اس کے بعدبھی اگرسیٹیں خالی رہ جاتی ہیں تو ویٹنگ لسٹ میںموجوداعلیٰ نمبروں کے حامل امیدواروںکے داخلے ممکن ہوپاتے ہیں۔