ہدایات برائے امتحان داخلہ

جامعہ کے کسی بھی شعبہ میںداخلہ کے خواہشمندطلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ جامعہ کاپراسپکٹس حاصل کریں اوراس میںموجود فارم کی خانہ پری کرنے کے بعد جامعہ کے صدر دفترمیںجمع کرکے امتحان داخلہ میں شریک ہونے کا''اجازت نامہ'' حاصل کرلیں۔ مزیدتفصیلات درج ذیل ہیں۔

امتحان داخلہ فارم کااجرأ
۱۔ پراسپکٹس جامعہ کے دفترکے علاوہ اپنے علاقے میںجامعہ کے نمائندہ کتب خانوںسے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
۲۔ جامعہ میں یکم رمضان المبارک سے پراسپکٹس کااجرأشروع ہوجاتاہے۔
۳۔ پراسپکٹس بذریعہ ڈاک بھی منگایاجاسکتاہے ،اس کے لئے امیدوار کو150روپئے کاڈیمانڈ ڈرافٹ بنام امام احمد رضا ٹرسٹ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ سے ١٥/دن پہلے جامعہ کوبھیجناہوتاہے۔

امتحان داخلہ فارم جمع کرنے کاطریقہ
۱۔ پراسپکٹس حاصل کرکے امتحان فارم میں مطلوبہ سبھی وضاحتوں کی صحیح خانہ پری کریں اورفارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تک دستی یا بذیعہ ڈاک جامعہ کے صدردفترمیںجمع کرکے امتحان داخلہ میںشریک ہونے کا ''اجازت نامہ''لے لیں۔
۲۔ فارم جمع ہونے کی آخری تاریخ کے بعدموصول ہونے والے فارم ہرگزقابل اعتبار نھ ہوںگے۔

معیار امتحان داخلہ
جامعۃ الرضاامسال درج ذیل جماعتوںمیںداخلہ کے لئے ''امتحان داخلہ''منعقدکررہاہے،جس میں شریک ہونے والے امیدوار کی تیاری درج ذیل معیارنصاب کوسامنے رکھ کرہونی چاہئے۔
اعدادیہ :۔ مکمل ناظرہ مع صحت تلفظ ،پانچویں کلاس معیارکی اردونویسی واردوخوانی،ابتدائی ہندی ،انگلش حساب ۔
اولیٰ :۔ جماعت اعدادیہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ اوّل کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
ثانیہ :۔ جماعت اولیٰ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ دوم کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
ثالثہ :۔ جماعت ثانیہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ سوم کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
رابعہ :۔ جماعت ثالثہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ چہارم کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
خامسہ :۔ جماعت رابعہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ پنجم کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
سادسہ :۔ جماعت خامسہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ ششم کی ہندی،انگلش اورحساب کی کتابیں۔
سابعہ :۔ جماعت سادسہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ ہفتم کی انگلش اورکمپیوٹر کی کتابیں۔
ثامنہ :۔ جماعت سابعہ کی مروجہ کتابوں کے علاوہ کی درجہ ہستم کی انگلش اورکمپیوٹر کی کتابیں۔
تحقیق :۔ اہل سنّت کے کسی معروف ادارے سے فضیلت ،جس میںامیدوارکم ازکم 70فیصدنمبروںسے کامیاب ہو۔
حفظ :۔ تکمیل ناظرہ مع صحت تلفظ اورپانچ پارے حفظ کے علاوہ ابتدائی اردونویسی واردوخوانی، ہندی انگلش ،حساب ۔
قرأت :۔ مکمل ناظرہ مع صحت تلفظ،پانچویں کلاس معیارکی اردونویسی واردوخوانی،ابتدائی ہندی ،انگلش ،حساب ۔

پرچئہ امتحان داخلہ
۱۔ پرچہئ امتحان داخلہ دوحصوں پرمشتمل ہوتاہے۔پہلاحصہ دینیات،دوسراعصریات یعنی ہندی،انگلش، حساب کا ہوتاہے۔
۲۔ امتحان داخلہ کامقررہ وقت کل ساڑھے تین گھنٹے کاہوتاہے،٢/گھنٹے دینیات اورڈیڑھ گھنٹے عصریات کے لئے مختص ہوتے ہیں۔
۳۔ درس نظامی وشعبہ قرأت کاامتحان داخلہ تحریری اورشعبہ حفظ کا تقریری جبکہ تحقیق کاامتحان داخلہ تقریری وتحریری دونوںہوتاہے۔