امتحان بورڈ

جامعہ میںداخلہ،ماہانہ ،ششماہی اورسالانہ امتحانات کے عمدہ نظم و نسق اوران سے متعلق دیگرامورکی صحیح انجام دہی کے لئے ناظم تعلیمات اور صدرالمدرسین کی سربراہی پرمشتمل ایک ''امتحان بورڈ ''ہے جومقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق امتحان داخلہ اورجامعہ میں منعقد ہونے والے دیگر امتحانات کااہتمام کرتاہے۔امتحان داخلہ کے علاوہ جامعہ میںتین امتحانات منعقد ہوتے ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
ماہانہ امتحان:۔
یہ ایک تحریری امتحان ہے جو ہر شمسی مہینے کی ٥/تاریخ کو منعقد ہو تاہے، اس امتحان کا مقصدطلبہ کی ماہانہ تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور طلبہ میں تعلیمی چوکسی پیدا کرنا ہے ، مسلسل تین مہینے اس امتحان میں شریک نہ ہو نے والے طالب علم کے ششماہی امتحان کے کل نمبر وں سے ٥٠/ نمبر وضع کرلئے جاتے ہیں ۔
ششماہی امتحان:۔
یہ تحریری امتحان ماہ ربیع الاوّل شریف کے پہلے عشرے میں منعقد ہو تاہے جس کا مقصد چھ مہینے کے اندرہونے والی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لینا اور تعلیمی رفتار میں سرعت پیدا کرنا ہے ۔ طلبہ کی تعلیمی صلاحیت اور صحیح پوزیشن متعین کرنے میں اس امتحان کو کلیدی رول حاصل ہے۔
سالانہ امتحان:۔
یہ امتحان تعلیمی سال کے اختتام پر اوائل شعبان المعظم میں منعقد ہوتاہے جو تحریری اور تقریری دونوں طریقوں پر مشتمل ہوتاہے اس امتحان میں کامیاب ہونے پر ہی طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جاتی ہے بصورت دیگرفیل ہونے والے طالب علم کومشروط طور پر صرف ایک سال مزید اسی جماعت میں تعلیم حاصل کرنے کی رعایت دی جاسکتی ہے اگر اس سال ترقی حاصل کر لی تو ٹھیک ہے ورنہ جامعہ سے خارج کردیاجاتاہے۔
اصول امتحان:۔
۱۔ جس طالب علم کی حاضری بہ لحاظ تعلیمی ایام ٠ ٧/ فیصد سے کم ہو تی ہے وہ سالانہ امتحان میں شرکت کا مجاز نہیں ہوتا۔
۲۔ امتحان میں کامیاب ہو نے والے طلبہ کے لئے تین درجات متعین ہیں جن کے کم سے کم نمبروں کامعیار درج ذیل ہیں۔

تھرڈ ڈویژن سیکنڈ ڈویژنفرسٹ ڈویژن
%٣٣/فیصد %٤٥/فیصد%٦٠/فیصد
۱۔ پاس ہونے کے لئے سبھی پرچوںمیں کم ازکم٣٣/فیصدنمبر حاصل کرنا لازمی ہوتاہے۔
۲۔ جو طالب علم٣٣/فیصد بھی مجموعی نمبر حاصل نہ کر سکے اسے ناکام قرار دیا جائے گااور ترقی روک دی جاتی ہے۔
۳۔ سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مارکس شیٹ دی جاتی ہے۔
نتائج امتحانات کااعلان:۔
۱۔ امتحان داخلہ کے نتائج کااعلان عام طورپرچاردن کے اندرکردیاجاتاہے۔
۲۔ ماہانہ امتحان کے نتائج کااعلان زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ کے اندرکردیاجاتاہے۔
۳۔ ششماہی امتحان کے نتائج کااعلان بالعموم پندرہ دن کے اندرکردیاجاتاہے۔
۴۔ سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان عموماًیکم رمضان المبارک تک کردیاجاتاہے۔