معادلات

اراکین جامعہ اسناد جامعہ کوملک وبیرون ملک کی مختلف یونیورسٹیوں مثلاً لکھنؤ یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی دہلی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ، مگدھ یونیورسٹی گیا، پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ، دہلی یونیورسٹی دہلی ، بہار یونیورسٹی مظفرپور، میسور یونیورسٹی میسور، بنارس ہندو یونیورسٹی بنارس، مولاناآزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد، روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی، جامعہ ملیہ اسلامہ دہلی ، جامعہ ازہر مصر، بغداد یونیورسٹی، کویت یونیورسٹی ، مدینہ یونیورسٹی وغیرہ سے منظورکرانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
٢٠٠٢ء میںممبئی آمدپر صدام یونیورسٹی عراق کے شیخ الجامعہ سے حضورتاج الشریعہ حضرت علامہ شاہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری برکاتی ازہری بریلوی مدظلہ العالی کی اس سلسلے میں گفتگو بھی ہوئی تھی لیکن سقوط عراق کی حالیہ صورت حال کے پیش نظرکار روائی آگے نہیں بڑھ سکی ، عنقریب ہی وہاں سے معادلہ کی عملی کارروائی بھی مکمل کرلی جائے گی ۔
مژدہ جانفزا

جامعہ ازھر مصر سے معادلہ
جملہ احباب اہلسنّت خصوصاً طلبائے دین و ملت کے لئے یہ عظیم خوشخبری ہے کہ جامعۃ الرضا نے کامیابی کے ساتھ اپنا تعلیمی سفرطے کرتے ہوئے ملک اور بیرون ملک کے جامعات سے اپنی اسناد کے معادلات میں پیش رفت شروع کردی ہے، بفضلہ تعالیٰ اس سال جامعہ کا معادلہ ''جامعہ ازہر مصر ''سے ہوگیا،اب جامعہ کے طلبہ وہاں کلیہ میں داخلہ کے مجاز ہوںگے۔اس کے ساتھ ہی ملک کی دیگر یونیورسٹیوں سے معادلے کے لئے کاغذی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں ، عنقریب ہی اس سلسلے میں جامعہ کا وفد ان اداروں کے ذمہ داران سے مل کر ضروری کاغذات سونپے گا۔