داخلے کے قواعد و ضوابط

جامعہ کاتعلیمی سال عموماً١٠/شوّال المکرم سے شروع ہوکر ١٠/شعبان المعظم کو مکمل ہوجا تاہے،جامعہ میںنئے داخلے کی کارروائی عموماً٢٠/ شوّال المکرم تک مکمل کرلی جاتی ہے اورداخلے کے لئے'' میرٹ لسٹ'' امتحان داخلہ میںحاصل نمبروں کی بنیاد پر تیارکی جاتی ہے ۔

شرائط داخلہ:۔
۱۔ داخلہ کے لئے امیدوارکابہرحال سنّی صحیح العقیدہ ہونالازمی ہے ۔ داخلہ کے لئے امیدوارکوقبل ازوقت امتحان داخلہ فارم کی خانہ پری کرکے ایک تحریری امتحان دیناہوتاہے۔
۲۔ امتحان داخلہ میںکامیاب ہونے والے طلبہ ہی جامعہ میں داخلہ کے مجازہوںگے ، جس کے لئے انھیںمقررہ داخلہ فیس ادا کرکے ازسر نو داخلہ فارم کی خانہ پری کرنی ہوتی ہے۔
۳۔ داخلہ لینے کے لئے امیدوارکوبوقت امتحان داخلہ جامعہ کے ذریعہ جاری کردہ ایڈمٹ کارڈکاساتھ لانالازمی ہے۔
۴۔ داخلہ فارم کے ساتھ سابقہ درسگاہ سے جاری شدہ ٹی .سی.یاپڑھی ہوئی گذشتہ جماعت کی تصدیق منسلک کرنی ضروری ہے۔
۵۔ داخلہ کے وقت امیدوارکواپنی عمراوررہائش کا مصدقہ سرٹیفکٹ (عمرکے لئے سابقہ تعلیم گاہ کی سند/ٹی سی یانوٹری ایفڈیوڈ اور رہائش کے لئے حکومت کے ذریعہ جاری کیاگیا ''ڈومیسائل سرٹیفکٹ/شناختی کارڈ/راشن کارڈ یا نگرنگم/نگر پالیکا / نگرپنچایت/ گرام پنچایت کے ممبر کی توثیق کردہ) پیش کرناضروری ہے۔
۶۔ داخلے کی کارروائی مکمل ہونے تک امیدوارکواپنے خوردونوش کاانتظام ازخودکرناہوتاہے۔
۷۔ امیدوارکو داخلہ[کاؤنسلنگ] کے وقت داخلہ فارم کے ساتھ منسلک اپنی تمام اسنادکی اصل کاپی دکھانی ہوتی ہے۔
۸۔ داخلہ لینے والے طلبہ کودارالاقامہ کے''قواعدوضوابط'' میںدی گئی جملہ ہدایات کا پابند رہنا لازمی ہوتاہے۔
۱۰۔ داخلہ فارم میںدی گئی کسی بھی اطلاع کے غلط پائے جانے پرطالب علم کا داخلہ ازخود خارج سمجھا جاتاہے۔
۱۱۔ کسی ناقابل معافی جرم کی بناپرخارج شدہ طلبہ کے داخلے جامعہ میںدوبارہ نہیں ہوتے۔
۱۲۔ قدیم طلبہ کے لئے ہرسال'' تجدیدداخلہ'' ناگزیرہے جس کے لئے مقررہ تجدید داخلہ فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔
۱۳۔ امتحان داخلہ میںکامیابی اورسبھی مطلوبہ شرائط کی تکمیل کے باوجودبھی داخلہ دینے یانہ دینے کامکمل اختیار بہر حال بحق جامعہ محفوظ ہے ،جس میںکسی کے لئے قیل وقال کی قطعاً گنجائش نہیں۔
۱۴۔ جامعہ کے سبھی طلبہ کوقواعدوضوابط میںوقتاًفوقتاًہونے والے حذف واضافہ کاپابندرہناہوگا۔
۱۵۔ جامعہ بوقت ضرورت بغیرکسی پیشگی اطلاع کے اپنے قواعدوضوابط میںتبدیلی کرسکتاہے جسے بعدمیںمشتہرکردیاجائے گا۔
۱۶۔ جامعہ کے طلبہ یوپی مدرسہ بورڈکے امتحانات کے علاوہ کسی دوسرے امتحان میںشرکت مجازنہ ہوںگے۔
۱۷۔ جامعہ میںطلبہ دفترسے اجازت لے کراپنی ذمہ دار ی پرصرف بلیک اینڈ وائٹ موبائل رکھ سکتے ہیں ، جو صرف ہوسٹل میں ہی استعمال کیاجاسکے گا،درس گاہی بلڈنگ میں استعمال پراسے بھی ضبط کرلیاجائے گا۔