سہولیات جامعہ

:جامعہ میںطلبہ کے لئے درج ذیل سہولتیں فراہم ہیں
ازہری ہاسٹل
١٢٠/کمروںپرمشتمل ''ازہری ہاسٹل''کی چارمنزلہ عمارت زیرتعمیرہے ،ہرکمرہ٩*٢٠/سائزکاہے ،ایک کمرہ میں تین طلبہ کے لئے بیڈ، الماری اورمیزکاانتظام ہوگا۔اس میں٢٧*٦٠/سائزکاایک ڈائننگ ہال٢٧*٦٠/سائزکاایک دارالمطالعہ اور٣٦*٨٠/ سائزکاایک میٹنگ ہال بھی شامل ہے جبکہ ٤٥/ٹوائلٹ یعنی بیت الخلاء اور٣٨/باتھ روم یعنی غسل خانے ہیں۔
علامہ حسن رضاکانفرنس ہال
جامعہ میںمختلف مواقع پرمنعقدہونے والی تقریبات کے لئے٣٣*٤٥سائزکا''علامہ حسن رضاکانفرنس ہال''ہے جس میں بیک وقت تقریباً ٥٠٠/ سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔عرس رضوی کے موقع پر منعقدہونے والی ''امام احمدرضاٹرسٹ ''کی سالانہ میٹنگ کے علاوہ'' شرعی کونسل آف انڈیا'' کاسالانہ فقہی سیمیناربھی اسی میںمنعقدہوتاہے ۔
رضاہیلتھ کیئرسینٹر
ابتدائی معالجہ (فرسٹ ایڈ) کا مکمل انتظام ہمہ وقت ''رضاہیلتھ کیئرسینٹر '' میںرہتاہے۔اس کے علاوہ شہرکے مشہورومعروف اطباء وڈاکٹرز ہفتہ وارجامعہ میںآکربیمارطلبہ کی جانچ کران کے لئے دواتجویذکرتے ہیں۔اگرکسی طالب علم کی طبیعت زیادہ خراب ہوجاتی ہے توجامعہ سے متعلق اسپتال میںاس کاعلاج کرایاجاتاہے جہاںجامعہ کے خدام میںسے کوئی ایک فردمسلسل تیمار داری پرمامورہوتاہے ۔
حامدی مسجد
جامعہ میںطلبہ اوراطراف وجوانب کے مسلمانوںکونمازپنج گانہ ،جمعہ وعیدین پڑھنے کے لئے عنقریب ''حامدی مسجد''کی تعمیرکامنصوبہ ہے جس ابتداًمیں کم وبیش ١٠٠٠/ہزارافرادکے نمازپڑھنے کی وسعت ہوگی ۔
مفتیئ اعظم آئی ٹی سیل
جامعہ کی تعلیمی وتعمیری سرگرمیوں ،طلبہ کی ماہانہ وسالانہ ترقیوں کی اطلاع جدیدٹکنالوجی کے ذریعہ دنیاتک پہنچانے کے لئے نیزہمہ وقت آن لائن شرعی سوالات و جوابات کے لئے یہاں ''مفتیئ اعظم آئی ٹی سیل''موجودہے جہاںجامعہ سے متعلق دیگر معلومات بھی آن لائن ہیں۔
جیلانی گیسٹ ہاؤس
جامعہ میںزیرتعلیم طلبہ کے سرپرست حضرات ومہمانان جامعہ کے بہتراورپرسکون قیام وطعام کے لئے ''جیلانی گیسٹ ہاؤس'' کی تعمیرکامنصوبہ ہے تاکہ طلبہ کواپنی تعلیمی مصروفیات چھوڑکرآنے والے مہمان کے لئے قیام وطعام کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
تاج الشریعہ لائبریری
اس وقت جامعہ کی ''تاج الشریعہ لائبریری''میںسیکڑوںرسائل وجرائدکے علاوہ تقریباً١٠/ہزاردرسی وغیردرسی کتب کا ذخیرہ موجودہے۔مزید کتابوںکی ذخیرہ اندوزی کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔فی الوقت یہ لائبریری جامعہ کی تدریسی بلڈنگ کی دوسری منزل پہ واقع ہے جبکہ مستقبل قریب میں''تاج الشریعہ لائبریری ''کی مستقل بلڈنگ الگ تعمیرکرنے کامنصوبہ ہے ۔
علامہ نقی علی کمرشیل کامپلیکس
جامعہ کوخودکفیل بنانے اوراس کی مستقل آمدنی کا مستحکم ذریعہ پیداکرنے کے لئے ''تاج الشریعہ کمرشیل کامپلیکس''کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کے لئے شہرمیںموزوںمقام پرزمین کاحصول اورکامپلیکس کی تعمیرہونی ہے۔
|  NEXT  |