طلبہ کی ثقافتی سرگرمیاں

بزم ازہری
طلبہ میںتقریری وتحریری ذوق وشوق پیداکرنے کے لئے ہر جمعرات کوبعدنمازمغرب منتخب اساتذہ کرام کی زیرنگرانی ''بزم ازہری''پانچ گروپوں میں منعقد ہوتی ہے ، جس میںطلبہ اردو،عربی،فارسی اورانگریزی زبانوںمیںبول چال کی مشق علاوہ تقریری مہارت حاصل کرتے ہیں۔

اللجنۃ العربیۃ
اللجنۃ العربیۃکے تحت جامعہ کے ماہرین ادب عربی، اردو،فارسی اورانگریزی زبانوں میںطلبہ کے اندرچھپی تحریری، ادبی اور صحافتی صلاحیت ابھارتے اورنکھارتے ہیں،نیزطلبائے جامعہ مذکورہ چاروںزبانوںمیںبالترتیب''المسیرۃ النظالیۃ،رہنما ،فردوس، رضا ٹائمز ناموںسے جداریہ نکالتے ہیں۔

مباحثہ ومحادثہ
سال میںوقتاًفوقتاًمقررہ موضوعات پرانعامی مباحثہ ومحادثہ ا اور مسابقہ کا انعقادہوتاہے۔جس میں علمائے اہلسنّت میںسے کوئی معتبرشخصیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود ہوتی ہے اورتقریب کے اختتام پرانھیں کے مقدس ہاتھوںطلبہ کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔

آئی ٹی
اس میں طلباء کو دور حاضر کی ضرورت کے مطابق جدید ٹکنالوجی مثلانا کمپیوٹر سافٹویر اور ھارڈویر سے لیس کیا جاتاھے۔

مفسراعظم لائبریری
یہ بزم ازہری سے متعلق طلبہ کی لائبریری ہے جس میںطلبہ تقریروتحریراورادبی وصحافتی سرگرمیوںمیںمعاون کتب ورسائل کامطالعہ کرتے ہیںنیز آپس میںچندہ کرکے مزید معلوماتی کتب ورسائل فراہم کرتے ہیں۔

جنرل نالج کوئز
اس کوئزکے تحت مہنیے کی آخری جمعرات کو معلومات عامہ اوراسلامی کوئیزپرمشتمل سوالات وجوابات کی محفل آراستہ کی جاتی ہے اورطلبہ کے اندرذہنی چابک دستی وحاضرجوابی پیداکی جاتی ہے ۔

مجلس شعر و ادب
سال میںوقتاًفوقتاًمقررہ طرحی مصرحھ پر مشاعرہ کا انعقادہوتاہے۔جس میں علمائے اہلسنّت میںسے کوئی معتبرشخصیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود ہوتی ہے اورتقریب کے اختتام پرانھیں کے مقدس ہاتھوںطلبہ کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔