تقریب تاسیس

٢٤/صفرالمظفر١٤٢١ھ بمطابق ٢٩/مئی ٢٠٠٠ ء کی تاریخ ،پیر کامبارک ومسعود، دن، عرس رضوی کاپربہارموقع اورسہ پہردن کی سعادت مندساعت تھی جب آبروئے مرکز حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمداختررضاخاں قادری ازہری بریلوی دام ظلہ العالی نے اپنے دست حق پرست سے ملک کے نامورعلمائے کرام ومشائخ عظام کے زیرسایہ ہزاروں محبان مرکز اورعقیدت مندوں کی موجودگی میں''گنبدرضا''محلہ سوداگران سے تقریباً٧/کلومیٹردورمرکزنگر ، نزدسی بی گنج بریلی شریف میںخواب مفتی اعظم کی تعبیر ''مرکزالدراسات الاسلامیۃ جامعۃ الرضا'' کا سنگ بنیادرکھا اوردیکھتے ہی دیکھتے سرزمین بریلی شریف پردین وسنّیت کاایک پرشکوہ تعلیمی قلعہ معرض وجود میں آگیا جس کے ذریعہ مستقبل قریب میںبرپاہونے والے تعلیمی انقلاب کی دھمک آج ہی سے محسوس کی جانے لگی ہے ۔


بفضلہ تعالیٰ'' جامعۃ الرضا''اس وقت حضورتاج الشریعہ کی بافیض سرپرستی وسربراہی اورشہزادہئ گرامی حضرت مولانا محمدعسجدرضا خان قادری بریلوی مدظلہماکی عمدہ نظامت میں اپنے کامیاب تعلیمی سفر کاچوتھاسال مکمل کرنے کے بعد اب پانچویں سال کا آغاز کر رہا ہے فی الوقت جامعہ کے کلیۃ التحفیظ والتجویدمیںحفظ ، تجویدو قرأت اورکلیۃ الشریعہ میںجماعت اعدادیہ،اولیٰ،ثانیہ،ثالثہ ، رابعہ،خامسہ،سادسہ،سابعہ اورافتاء کی تعلیم کا اعلیٰ نظم ونسق ہے۔