ولادت باسعادت


ولادت باسعادت اعلی حضرت امام اھل سنت مجدد مائة حاضرہ مئید ملت طاھرہ مولانا الشاہ محمد احمد رضا خاں صاحب کی آپ کے شہر برلی شریف محلہ جسولی میں ، کہ پہلے وھی آپ کا آبائی مکان اور حضرت جد امجد مولانا الشاہ رضا علی خاں صاحب قدس سرہ کا قیام تھا۔ ۱۰ شوال المکرم ۱۲۷۲ھ بروز شنبہ وقت ظہر مطابق ۱۴ جون ۱۸۵۶ء موافق ۱۱ جیٹھ سدی ۱۰۱۳ء امبت کو ھوئی ۔

اعلی حضرت کا تاریخی نام المختار ہے ۔ حضور نے اپنا سن ولادت مکتوبات شریف میں حسب ذیل آئہ کریمہ سے استخراج فریاما ھے۔ "اولئک کتب فی قلوبھم الایمان و ایدھم بروح منہ" حسن اتفاق کہ اس وقت آفتاب منزل غفر میں تھا،جو اھل نجوم کے نزدیک بہت ہی مبارک ساعت ھے۔

دنیاں ،مزار ،حشر ،جہاں ھیں غفور ھیں
ہر منزل اپنے ماہ کی منزل غفر کی ھے
ملفوظات میں ھے : ولادت کی تاریخوں کا ذکر تھا اس پر ارشاد فرمایا:۔"بحمدہ تعالی میری تاریخ اس آئہ کریمہ میں ھے۔"اولئک کتب فی قلوبھم الایمان و ایدھم بروح منہ" جس کا ترجمہ یہ ھے: "یہ وہ لوگ ھیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فر مادیاھے ، اور اپنی طرف سے روح القدس کے ذریعہ سے انکی مدد فرمائی ھے"۔اور اس کا صدر ھے: "لاتجد قوما یومنون باللہ و الیوم الآخریوادون من حاداللہ و رسولہ و لو کانوا آباءھم او ابناءھم او اخوانھم او عشیرتھم "۔[مجادلہ۵۸/۲۲]نہ پائیں گے آپ ان لوگوں کو جو اللہ و رسول اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ھیں کھ وہ اللہ و رسول کے مخالفوں سے دوستی رکھیں اگر چہ وہ ان کے باپ یا ان کی اولاد یا ان کے بھائی یا ان کے کنبے قبیلے ھی کے کیوں نہ ھوں ۔
اسی کے متصل فرمایا: "اولئک کتب فی قلوبھم الایمان" بحمدہ اللہ تعالی بچپن سے مجھے نفرت ھے اعداء اللہ سے ۔ اور میرے بچوں اور بچوں کے بچوں کو بھی بفضل اللہ تعالی عداوت اعداء اللہ گھٹی میں پلا دی گئی ھے ۔ اور بفضلہ تعالی یہ عدہ بھی پورا ھوا ۔اولئک کتب فی قلوبھم الایمان" بحمدہ اللہ اگر میرے قلب کے دو ٹکڑے کئے جائیں تو خدا کی قسم ایک پر لکھا ھوگا لاالہ الا اللہ دوسرے پر لکھا ھو گا محمد رسول اللہ جل جلالہ و صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ۔ اور بحمد اللہ تعالی ھر بد مذھب پر ھمیشہ فتح و ظفر حاصل ھوئی ۔ رب العزت نے روح القدس سے تائید فر مائی ۔ اللہ تعالی پورا فر مائے: "و ید خلھم جنت تجری من تحتھا الانھر جلدین فیھا رضی اللہ عنھم و رضوا عنہ اولئک حزب اللہ الا ان حزب اللہ ھم المفلحون" اورانھیں باغوں میں لےجائے گاجن سے نیچے نھریں بہیں ، ان میں ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ، یہ اللہ کی جماعت ہے۔ سن لے اللہ ہی کی جماعت کامیاب ھے۔[کنز الایمان فی ترجمة القرآن پارہ ۱۸ سورہ مجادلہ ۵۸ رکوع ۳] ۔
|  HOME  |